بھٹکل 3/اگست (ایس او نیوز) پڑوسی تعلقہ ہوناور کے کاسرکوڈ، ٹونکا میں رہنے والی جمیلہ کے نومولود بچہ کی ساخت میں قدرتی طور پر کمی کی وجہ سے معصوم بچے کو منی پال کستوربا اسپتال میں داخل کیا گیا ہے اور ڈاکٹر نے بچے کو دس تا بارہ ہفتے تک بچوں کے انتہائی نگہداشت والے کمرہ (NICU) میں رکھنے کا مشورہ دیا ہے۔
ڈاکٹر نے بچے کے مکمل علاج کے لئے تین لاکھ روپیوں کا تخمینہ دیا ہے، جبکہ بچے کے والدین مالی اعتبار سے غیر مستحکم رہنے کی وجہ سے بہت زیادہ پریشانی میں مبتلا ہیں اور قارئین سے مالی تعائون کی درخواست کی ہے۔
کستوربا اسپتال منی پال میں بچے کی فائل نمبر 03059525 ہے اور بچے کے والد کا اکاونٹ نمبر: کنیرا بینک :: 1067101038032 ہے۔
ادارہ ساحل آن لائن تمام قارئین سے اس ننھی جان کو بچانے کے لئے مالی تعائون کی درخواست کرتا ہے۔
قارئین بچے کے والد بلال صاحب سے موبائل نمبر 8197033858 91 + پر رابطہ کرسکتے ہیں، یا پھر بھٹکل میں ساحل آن لائن کے مبشر حُسین ہلارے سے بھی مو بائل نمبر 9972818849 91 + پر بھی رابطہ کرتے ہوئے امداد فراہم کرسکتے ہیں۔
والدہ جمیلہ نے قارئین سے بچے کی جلد صحتیابی کے لئے دُعا کی بھی درخواست کی ہے۔